گوادر،مقامی سرمایہ کاروں کو بھی سی پیک میں شامل کیا جائے : میرنوید بلوچ

گزشتہ روز گوادر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدرمیرنویدجان بلوچ نےفیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر زبیرطفیل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گوادر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدرمیرنویدجان بلوچ نے کہا کہ سی پیک ایک کلیدی اہمیت کا منصوبہ ہے جس سے پاکستان اوراس خطہ کی خوشحالی وابستہ ہے لیکن مقامی آبادی کے سماجی اور بنیادی حقوق کا تحفظ بھی اس کا تقاضا کرتے ہیں مقامی بزنس کمیونٹی کو سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں میں براہِ راست شامل کیا جائے۔ انہوں نے اس حوالےسےفیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریزسے معاونت کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>